ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: منگلورو میں ہائی کورٹ بنچ کو قائم کرنےکی مانگ

منگلورو: منگلورو میں ہائی کورٹ بنچ کو قائم کرنےکی مانگ

Fri, 14 Oct 2016 20:48:32    S.O. News Service

منگلورو:14/اکتوبر(ایس او نیوز) شہر میں کرناٹکا ہائی کورٹ بنچ کو قائم کرنے کی  دکشن کنڑا اور کورگ اضلاع کی  وکلاءتنظیموں نے سرکارسے مانگ کی ہے ۔

پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے منگلورو بار اسوسی ایشن کے صدر ایس پی چنگپا نے کہاکہ منگلورو اسمارٹ سٹی ہونے جارہا ہے اس کے مطابق یہاں ہائی کورٹ کی بنچ کا ہونا لازمی ہوگیا ہے۔ موبائیل بنچ کے لئے ملک کے چیف جسٹس ، ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، وزیر اعلیٰ وغیرہ کو اپیل سونپی گئی ہے۔ آئندہ دنوں میں مختلف تنظیموں اور اداروں کے تعاون سے بڑے پیمانے پر احتجاج کئے جانے کی چنگپانے بات کہی۔

دکشن کنڑا ضلع کے پسماندہ طبقات اور پڑوسی اضلاع کے دیہی عوام کو قانون کی مدد ملنا دشوار ہورہاہے، متعلقہ علاقوں کے عوام تعلقہ سطح کی عدالت سے ضلعی سطح کی عدالت تک پہنچنا ہی جب دشوار ہے تو ہائی کورٹ تک جانا ایک خواب ہی ہوسکتاہے، جس کے نتیجےمیں انصاف بااثر و امیروں کے حق میں ہونا ممکن ہے، اگر یہیں ہائی کورٹ کی بنچ کا قیام کیاجاتاہے تو اخراجات، وقت اور سفر کی تکالیف سے بچنا ممکن ہونے کی بات کہی۔

بارکونسل صدر نے کرناٹکا وکلاء فلاح وبہبودی قانون 1983میں ترمیم کئے جانے کو بے انصافی قرار دیتے ہوئے کہاکہ متعلقہ ترمیم سے وکلاء کی صحت پر اثر ہوگا، مسئلہ کو حل کرنے کے لئے ریاستی وکلاء تنظیم کو مداخلت کرتے ہوئے انصاف کرنےکی اپیل کی۔ پریس کانفرنس میں منگلورو وکلاء تنظیم کے نائب صدر یشودھر کرکیرے ، جنرل سکریٹری راگھویندر ایچ وی ، شوریٰ کے ممبر سندرگوڈا، شری دھر شٹی ، اُڈپی  اور کورگ اضلاع کے مختلف تعلقہ جات کے وکلاء تنظیموں کے صدور موجود تھے۔


Share: